بس کی ٹکر،موٹر سائیکل سوار جاں بحق،3زخمی

 نورکوٹ،چک امرو (خصوصی رپورٹ )شکرگڑھ نارووال روڈ پر میرپور سٹاپ کے قریب تیز رفتار بس اور موٹر سائیکل میں خوفناک تصادم، موٹرسائیکل سوار 50سالہ شخص موقع پر ہی جاں بحق، 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے 70 سالہ ریاض اور 63 سالہ محمد صالح کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ جاں بحق شخص جماعت علی کی لاش بھی ریسکیوٹیم نے ٹی ایچ کیوہسپتال شکرگڑھ منتقل کر دی۔