کار کی رکشے کو ٹکر، بچی سمیت 3زخمی

 تصادم کے باعث رکشہ کا اگلا حصہ تباہ ہوگیا ، کار ڈرائیور گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)کلمہ چوک فیروز پور روڈ پر کار کی رکشے کو ٹکرحادثے میں بچی سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے ریسکیو حکام نے زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کردیاتفصیلات کے مطابق کلمہ چوک فیروز پور روڈ پر ٹریفک حادثہ پیش آیاتیز رفتار کار نے مخالف سمت سے آنے والے رکشہ کو ٹکر مار دی،حادثہ کے نتیجہ میں بچی سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ تصادم کے باعث رکشہ کا اگلا حصہ تباہ ہوگیا اطلاع ملنے پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی ریسکیو کی جانب سے زخمیوں کو طبی امداد کیلئیجناح ہسپتال منتقل کر دیا گیاپولیس نیکار ڈرائیور کو گرفتار کرکے تفیتش شروع کردی