شیر گڑھ ( خصوصی رپورٹ)شیر گڑھ سے شانی ڈکیت گینگ سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا گیا۔15 وارداتوں کا انکشاف، زیورات ،بیٹریاں ،موبائل ،بھاری اسلحہ،8 لاکھ کا مال مسروقہ ،2 لاکھ50 ہزارروپے کی نقدی بر آمد کرلی گئی۔مزید انکشافات کی توقع ہے۔ جہانزیب حاکم ایس ایچ او شیر گڑھ ،ناصر جاوید سب انسپکٹر انچارج انویسٹی گیشن ،محمد عباس بھٹی ایس آئی ، ودیگر پر مشتمل ریڈنگ پارٹی موقع پر پہنچی تو ڈاکو شہریوں کو لوٹ رہے تھے۔ پولیس نے گھیرا ڈال کر ڈاکوئوں پر قابو پایاجن کی شناخت محمد شعیب شیبی ،شان شانی ،راجو ،سمیع آ کے ناموں سے ہوئی۔ملزموں نے ابتدائی تفتیش میں 15 وارداتوں کا اعتراف کرلیا۔