لوہار ڈکیت گینگ سرغنہ زوہیب زیبی سمیت گرفتار

لاہور کے مختلف علاقوں میں گن پوائنٹ پر وارداتیں کر کے فرار ہونے کا اعتراف کیا
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی کینٹ اویس شفیق کی ہدایت پر ڈکیت گینگ کے خلاف پولیس ان ایکشن،ہربنس پورہ پولیس نیکارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی، چوری کے 45 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ 2رکنی زیبی لوہار ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا ایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق ملزمان میں سرغنہ زوہیب عرف زیبی لوہار اور آصف شامل ہیں، ملزمان سے 5 موٹر سائیکلیں، نقدی، 2 پستول میگزینز اور گولیاں برا?مد ہوئیں۔ملزمان نے لاہور کے مختلف علاقوں میں گن پوائنٹ پر وارداتیں کر کے فرار ہونے کا اعتراف کیا، ملزمان سے برا?مدہ موٹر سائیکلیں پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھیں۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکیمزید تفتیش کے لیے انوسٹی گیشن کے حوالے کردیا گیاایس پی کینٹ اویس شفیق نے ایس ایچ او ہربنس پورہ عاصم حمید اور پولیس ٹیم کو شاباش دی، ایس پی کینٹ اویس شفیق کا کہناتھا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔