ڈکیت گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار

بصیرپور (خصوصی رپورٹ )بصیرپور میں تھانہ بی ڈویڑن پولیس کی کارروائی ،ڈکیت گینگ کے سرغنہ کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔ملزموں امجد عرف امجدی اور شاہ میر عرف شمیراسے ساڑھے 5لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ بر آمد کرلیا گیا۔ ملزموں نے ڈکیتی و رہزنی کی 18وارداتوں کا انکشاف کی ہے۔پولیس کے مطابق ملزموں سے مزید تفتیش جاری ہے۔