لاہور(کرائم رپورٹر)سبزہ زار کے علاقے میں 30 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ایدھی ترجمان کے مطابق 30 سالہ شخص نشے کا عادی تھا نشے کی زیادتی کے باعث جاں بحق ہوا شناخت نہ ہو سکی پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے شواہد اکٹھے کر کے مختلف پہلوؤں پر کارروائی کا اغاز کر دیا، پولیس نے کارروائی کرنے کے بعد لاش کوایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔