لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت لاہور میں جیب تراش بھی کسی سے پیچھے نہ رہے، رواں سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران 7573 شہریوں کی جیبیں کاٹ ڈالیں پولیس ریکارڈ کے مطابق جیب تراشی کی وارداتوں میں سٹی ڈویڑن 2107 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا، ماڈل ٹاؤن ڈویڑن جیب تراشی کی 1576 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، صدر ڈویڑن جیب تراشی کے 1392 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ اس کے علاوہ اقبال ٹاؤن ڈویڑن میں 1092، سول لائنز ڈویڑن میں جیب تراشی کے 810 مقدمات درج ہوئے، کینٹ ڈویڑن میں چار ماہ کے دوران جیب تراشی کی 596 وارداتیں رپورٹ ہوئیں پولیس ریکارڈ میں بتایا گیا ہے کہ جیب تراشی کی بیشتر وارداتیں پرہجوم مقامات، مزارات، بازاروں، بس اڈوں اور جنازوں میں ہوئیں