میٹرو بس میں جیبوں کا صفایا کرنے والا ملزم گرفتار 60ہزار روپے نقدی برآمد

 لاہور(کرائم رپورٹر)اچھرہ پولیس نے میٹرو بس میں جیبوں کا صفایا کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا ترجمان کے مطابق اچھرہ پولیس نے  میٹرو ، سپیڈو بس اور مختلف بازاروں میں جیب تراشی کرنے والے ملزم اشفاق کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 60ہزار روپے نقدی برآمد کر کے متاثرہ شخص اکرام کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا پولیس کا کہنا ہے ملزم نے چند روز قبل اچھرہ بازار اور مسلم ٹاؤن میٹرو اسٹیشن پر وارداتیں کی تھیں۔