جینز کی جیبوں پر یہ چھوٹے چھوٹے بٹن کیوں لگائے جاتے ہیں؟

لاہور(نیٹ نیوز )جینز کی جیبوں پر لگے چھوٹے چھوٹے بٹن دیکھ کر یہ سوال تو کئی لوگوں کے ذہن میں آیا ہوگا کہ یہ بٹن کس مقصد کے لیے لگائے جاتے ہیں؟دراصل یہ بٹن جینز پر ایسی جگہ لگے ہوتے ہیں جہاں پر جینز پہنتے اور اتارتے ہوئے کافی کھچآ پڑتا ہے اور جینز کے پھٹنے کا ڈر ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ اسے پھٹنے سے بچانے کے لیے اس پر بٹن لگائے جاتے ہیں۔جینز کی تاریخ بہت دلچسپ ہے، 1870ء￿  کی دہائی میں صرف مزدور طبقہ ہی جینز پہنا کرتا تھا اور یہ بہت جلد پھٹ جاتی تھیں۔اس وقت ایک مزدور کی بیوی اس صورتحال سے تنگ آگئی اور اس نے درزی سے درخواست کی کہ وہ سخت کپڑے کی ایسی پینٹ بنائے جو آسانی سے پھٹ نہ سکے۔جینز کی جیب کے اندر ایک چھوٹی سی جیب کیوں ہوتی ہے؟مزدور کی بیوی کی درخواست پر جیکب ڈیوس نامی درزی نے ایک ایسی پینٹ تیار کی جس کے ان حصوں پر چھوٹے چھوٹے دھاتی بٹن لگائے جہاں زیادہ دبآ پڑتا تھا تاکہ اسے پھٹنے سے بچایا جا سکے۔پینٹ کا یہ ڈیزائن مارکیٹ میں آتے ہی ہٹ ہوگیا اور پھر جیکب ڈیوس نے ایک کاروباری شراکت دار لیوی اسٹروس کے ساتھ شراکت داری کی اور ان دونوں نے 1873ء  میں پینٹ کے اس ڈیزائن کو رجسٹرڈ کروا لیا پھر 1960ء کی دہائی میں اس پینٹ کو جینز کہا جانے لگا۔