ناسا کے جیمز ویب ٹیلی سکوپ نے دور دراز کہکشاں میں جما ہوا پانی ڈھونڈ لیا

 واشنگٹن (آئی این پی )ناسا کی جدید ترین خلائی دوربین جیمز ویب سپیس ٹیلی سکوپ کی مدد سے ماہرین فلکیات نے ایک نوجوان ستارے کے گرد موجود ملبے کی گیس اور گردوغبار کی ڈسک میں پانی کی جمی ہوئی برف یا کرسٹلنگ واٹر آئس کی واضح اور پہلی بار تصدیق کی ہے۔یہ اہم دریافت 23ملین سال پرانے ستارے HD 181327کے گرد کی گئی، جو زمین سے تقریباً 155نوری سال کی دوری پر واقع ہے۔ اس ستارے کا نظامِ شمسی ہماری سورج کی طرح ہے، مگر یہ ذرا زیادہ گرم اور بھاری ہے۔ اس کے گرد موجود ملبے کی ڈِسک ہماری نظامِ شمسی کی کوائپر بیلٹ سے مشابہ ہے، جو ہمارے نظام میں برفیلی دور دراز اجسام کا علاقہ ہے۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ چین شیے نے کہاویب نے نہ صرف پانی کی برف کی موجودگی کو واضح طور پر دریافت کیا بل کہ یہ بھی ظاہر کیا کہ یہ برف کرسٹلائن شکل میں ہے۔