ناسا نے ایک اور طاقتور ٹیلی سکوپ لانچ کردی

لاہور(نیٹ نیوز)رومن کا سب سے بڑا فائدہ اس کا بہت وسیع میدانِ نظر ہے، یہ ہبل کے مقابلے میں تقریباً 100 گنا زیادہ آسمان ایک وقت میں دیکھ سکے گی۔یہ آسمان کا سروے ہبل کے مقابلے میں تقریباً 1,000 گنا زیادہ تیزی سے کر سکے گی۔ اس کا بنیادی مشن تاریک مادے، تاریک توانائی اور ایکسپوپلینٹس کا مطالعہ ہے۔رومن میں ایک نیا کورونوگراف بھی ہے، جو ستاروں کی تیز روشنی کو روک کر ان کے گرد موجود سیاروں کی براہِ راست تصویر لینے میں مدد دے گا۔اس کے برعکس جیمز ویب زیادہ گہرائی سے نسبتاً چھوٹے علاقوں کا مشاہدہ کرنے میں غیر معمولی صلاحیت رکھتی ہے۔ رومن اور ویب ایک دوسرے کے متبادل نہیں بلکہ ساتھی مشاہداتی دوربینیں ہیں۔رومن تقریباً 10 لاکھ میل دور L2 مقام کی طرف جا رہی ہے جہاں پہنچنے کے بعد اس کی سائنسی مشاہدات شروع ہوں گی۔ ناسا کے مطابق اس کا ابتدائی مشن کم از کم 5 سال جاری رہے گا۔