ویب ٹیلی سکوپ نے خلاء میں نیا ایلین سیارہ دریافت کرلیا

واشنگٹن (آئی این پی )ویب ٹیلی سکوپ نے خلاء میں نیا ایلین سیارہ دریافت کرلیا۔رپورٹ کے مطابق ویب ٹیلی سکوپ نے خلاء میں نیا ایلین سیارہ Antliaدریافت کیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیارہ نظامِ شمسی کے دوسرے بڑے سیارے Saturnجتنا بڑا ہے جو سورج سے چھوٹے ایک ستارے کے گرد چکر لگا رہا ہے ۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سیارہ Antliaزمین سے تقریباً 110نوری سال کے فاصلے پر موجود ہے ، سیارے کو ایک فرانسیسی ڈیوائس کورونوگراف کی مدد سے دریافت کیا گیا ہے۔