سپریم کورٹ نے ویڈیو لنک کی سہولت میں دور دراز علاقوں تک توسیع دے دی

    اسلام آ باد(یواین پی)سپریم کورٹ نے عدالتی کارروائی کے لیے دور دراز علاقوں تک ویڈیو لنک سہولت میں توسیع دے دی۔سپریم کورٹ نے اعلامیے میں کہا ہے کہ ملک کے دور دراز علاقوں میں رہنے والے وکلا اور سائلین کے لیے ویڈیو لنک سہولت کی توسیع کردی ہے، سہولت کامیابی سے سندھ ہائی کورٹ ڈویژن بینچ سکھر اور پشاور ہائی کورٹ کے چار بنچوں یعنی ایبٹ آباد، مینگورہ (سوات)، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں قائم کر دی گئی ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ اہم اقدام سپریم کورٹ کے ایک جامع اور ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ عدالتی نظام کے عزم کی عکاسی کرتا ہے