جہانیاں(آن لائن) پاکستان سمیت دنیا بھر میں عجائب گھروں کا عالمی دن ’’ انٹر نیشنل میوزیم ڈے ‘‘ 18مئی اتوارکومنایا گیا اس دن کے منانے کا مقصد دنیا بھر کی عوام کو اپنی تہذیب وثقافت اور ماضی کی تاریخ کو محفوظ بنانے کے متعلق شعور پیدا کرنا ہے۔ دنیا بھر کے عجائب گھروںکی تنظیم انٹر نیشنل کونسل آف میوزیم نے 1978ء سے 18مئی کو انٹر نیشنل میوزیم ڈے منانے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد اب تک 18مئی کو دنیا بھر میں عجائب گھروں کا عالمی دن منایا جاتا ہے ۔