جہانیاں(آن لائن)پاکستان سمیت دنیا بھر میں کمپیوٹرزکی حفاظت کا عالمی دن ’’کمپیوٹر سکیورٹی ڈے ‘‘ 30 نومبراتوار کو منایا گیا،اس دن کومنانے کامقصدکمپیوٹر صارفین کو اپنے کمپیوٹرزمیں موجود قیمتی ڈیٹا،پروگرامز اور ہارڈویئرکو وائرس اور دیگر خطرات سے محفوظ رکھنے کیلئے آگاہی فراہم کرناہے،کمپیوٹر سکیورٹی ڈے پاکستان سمیت دنیابھرمیں ہرسال30نومبر کومنایا جاتا ہے جس کاآغاز1988سے ہواتھاجس کامقصد کمپیوٹرز سے متعلقہ سکیورٹی خدشات سے صارفین کو آگاہ کرناہے،کمپیوٹر سکیورٹی ڈے کے حوالے سے پاکستان سمیت دنیابھر کی آئی ٹی کمپنیوں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیاجس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی سے وابستہ ماہرین نے کمپیوٹرصارفین کوکمپیوٹرسافٹ ویئر کمپیوٹرزسکیورٹی اور اس سے متعلقہ مفیدمعلومات فراہم کیں۔