لاہور (خصوصی رپورٹ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں عجائب گھروں کا عالمی دن انٹر نیشنل میوزیم ڈے(آج) 18مئی کو منایا جائے گا ،اس دن کے منانے کا مقصد دنیا بھر کی عوام کو اپنی تہذیب وثقافت اور ماضی کی تاریخ کو محفوظ بنانے کے متعلق شعور پیدا کرنا ہے۔ فیصل آباد سمیت دنیا بھر کے عجائب گھروں کی تنظیم انٹر نیشنل کونسل آف میوزیم نے 1978 سے 18مئی کو انٹر نیشنل میوزیم ڈے منانے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد اب تک 18مئی کو دنیا بھر میں عجائب گھروں کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔