عجائب گھروں کا عالمی دن ’’انٹر نیشنل میوزیم ڈے‘‘ آج منایا جائے گا

اسلام آباد(آ ئی این پی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں عجائب گھروں کا عالمی دن ’’انٹر نیشنل میوزیم ڈے‘‘ (آج)18 مئی کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد دنیا بھر کی عوام کو اپنی تہذیب وثقافت اور ماضی کی تاریخ کو محفوظ بنانے کے متعلق شعور پیدا کرنا ہے۔ فیصل آباد سمیت دنیا بھر کے عجائب گھروںکی تنظیم انٹر نیشنل کونسل آف میوزیم نے 1978ء سے 18مئی کو انٹر نیشنل میوزیم ڈے منانے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد اب تک 18مئی کو دنیا بھر میں عجائب گھروں کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔دنیا بھر کی طرح پاکستان کے شہر لاہور میں بھی دنیا کا قدیم ترین عجائب گھر موجود ہے جس کی تاریخ ڈیڑھ سو سال پرانی ہے اس عجائب گھر میں گندھاراآرٹ اور مصوری کے نادر نمونے موجود ہیں۔پاکستان میں لاہور میوزیم کے علاوہ ہڑپہ،ٹیکسلا،کراچی کے عجائب گھر بھی قابل ذکر ہیں۔