پاکستان سمیت دنیا بھر میں انٹر نیشنل ٹرانسجینڈر ڈے آج منایا جائے گا

جہانیاں(آن لائن)پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواجہ سرائوں کا عالمی دن انٹر نیشنل ٹرانسجینڈر ڈے آج پیر کو منایا جائے گا،اس حوالے سے سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام منعقدہ تقریبات میں خواجہ سرائوں کے حقوق سے آگاہی فراہم کی جائے گی ۔بین الاقوامی ٹرانس جینڈر ڈے آف ویزیبلٹی ہر سال 31 مارچ کو پوری دنیا میں منایا جاتا ہے۔ اس دن خواجہ سراؤں کے ساتھ امتیازی سلوک کو ختم کرنے کے لیے بیداری پیدا کی جاتی ہے اور ساتھ ہی معاشرے میں ان سے تعاون کا شعور بھی اجاگر کیا جاتا ہے۔