نیویارک(آئی این پی)میکسیکو کی بحریہ کا تربیتی جہاز نیویارک کے بروکلین پل سے ٹکرا گیا، حادثے میں 20افراد زخمی ہو گئے۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق اپنے ایک بیان میں میکسیکو کی بحریہ کا کہنا ہے کہ جہاز کا اوپر کا حصہ بروکلین برج سے ٹکرایا، تربیتی جہاز برج سے ٹکرانے کے بعد اپنا سفر جاری نہیں رکھ سکا، حادثے میں زخمی ہونے والوں میں 3کی حالت تشویشناک ہے۔میکسیکو کی بحریہ اور امریکی حکام صورتِ حال کا جائزہ لے رہے ہیں۔