آبنائے ہرمز میں تیل بردار جہاز بحری بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا

تہران(آئی این پی )ایرانی بحریہ نے دعوی کیا ہے کہ بدھ کی صبح آبنائے ہرمزکے مشرق میں بحری بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد ایک تیل بردار جہاز میں آگ لگ گئی۔بحریہ کے شعب تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں اس آئل ٹینکر کو خلاف ورزی کرنے والا قرار دیا گیا ہے اور دعوی کیا گیا ہے کہ جہاز ایک غیر محفوظ اور ممنوعہ علاقے میں موجود تھا جہاں وہ بارودی سرنگ سے ٹکرایا۔ایرانی حکام نے اپنے بیان میں ایک بار پھر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے جہازوں کی محفوظ آمد و رفت کے لئے ایرانی مسلح افواج کے ساتھ رابطہ اور بحری قوانین کی پابندی ضروری ہے۔اس سے قبل برطانیہ کے میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز سینٹر (یو کے ایم ٹی او ) نے کہا تھا کہ اسے آبنائے ہرمز میں ایک آئل ٹینکر سے متعلق مشتبہ واقعے کی اطلاع ملی ہے اور اس بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔ابھی یہ واضح نہیں کہ برطانوی ادارے کی رپورٹ اور ایرانی فوج کے بیان میں ایک ہی ٹینکر کا ذکر ہے یا یہ دو الگ واقعات ہیں۔ایرانی فوج کے بیان میں ٹینکر کا نام، اس کا پرچم، عملے کی صورت حال یا نقصان کی نوعیت اور شدت کے بارے میں کوئی تفصیل نہیں دی گئی۔