پاک چین بحری مشق سی گارڈین4' کا آغاز:‘چینی بحری جہاز کا کراچی پہنچنے پر شاندار استقبال

اسلام آباد  (آن لائن) پاکستان اور چین کی بحری افواج کے مابین سٹرٹیجک شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے لیے مشترکہ بحری مشق 'سی گارڈین-4' کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ اس سلسلے میں پیپلز لبریشن آرمی (نیوی) کا جدید ترین جنگی جہاز 'داچنگ' کراچی کی بندرگاہ پہنچ گیا، جہاں پاک بحریہ کے اعلیٰ حکام نے اس کا پرتپاک استقبال کیا۔ چینی بحری جہاز 'داچنگ' کے کراچی پہنچنے پر پاک بحریہ کے جہازوں نے اسے سمندر میں خوش آمدید کہا اور پروٹوکول کے ساتھ بندرگاہ تک لائے۔ روایتی جوش و خروش کے ساتھ منعقدہ اس استقبالیہ تقریب میں دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دفاعی تعلقات کی عکاسی دیکھنے کو ملی۔یہ مشقیں 25 مارچ سے 2 اپریل 2026 تک جاری رہیں گی۔