بیونس آئرس کے علاقے میں لینیرز سٹیشن کے پاس بوگیاں اچانک پٹری سے اتر گئیں
بیونس آئرس(آئی این پی )ر ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس کے قریب واقع لینیرز اسٹیشن کے پاس ایک خوفناک ٹرین حادثے میں 20 مسافر زخمی ہو گئے۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق مسافر ٹرین کم رفتار پر سفر کر رہی تھی اس کے باوجود 3 بوگیاں اچانک پٹری سے اتر گئیں۔ حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر افراتفری مچ گئی اور زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے منتقل کیا گیا، حادثے کے سبب ٹرین سروسز کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے