ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار ایف آئی اے اہلکار کو کچل دیا

 کراچی(آئی این پی )کراچی علاقے ملیر کینٹ کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔تفصیل کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر کینٹ کے قریب سڑک پر ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا، حادثے میں ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کا ملازم جاں بحق ہوگیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق اہلکار ایئرپورٹ سے واپس گھر جا رہا تھا، موٹر سائیکل ڈمپر کے نیچے پھنس گئی تھی جبکہ پولیس موقع پر موجود ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا، ڈمپر ڈرائیور کا لائسنس 16 اکتوبر کو ایکسپائر ہو چکا ہے۔دوسری جانب کراچی میں شارع فیصل بلوچ کالونی پل پر خوفناک حادثہ پیش آیا ہے، حادثے میں موٹرسائیکل اور کار سوار زخمی ہوئے ہیں