کوپن ہیگن(آئی این پی) ڈنمارک میں مقیم پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کا پاک فوج کیساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے بھارت کیخلاف جنگ میں فتح کا جشن منایا۔ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن ڈنمارک اور پاکستان سول سوسائٹی ڈنمارک کے اشتراک سے افواج پاکستان کیساتھ اظہار یکجہتی اور یوم تشکر منانے کیلیے ڈنمارک میں منعقدہ اجتماع میں خواتین ، بچے سیاسی سماجی کاروباری مذہبی اور رفاہی حلقوں کی شخصیات شریک ہوئیں۔ پروگرام میں مقامی کونسلرز میئر ڈپٹی میئر اور دیگر شخصیات بھی شریک ہوئیں ۔پاکستان کی عظیم فتح کو ڈنمارک میں کیک کاٹ کر منایا گیا ، اس موقع پر شرکا نے پاکستان زندہ باد اور افواج پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔