ملی نغموں کی گونج سے سیمینار اور ریلی میں جوش و خروش، ہم سب کا پاکستان کے فلک شگاف نعرے گونجتے رہے
اسلام آبا د(آن لائن)برسلز میں پاکستان زندہ باد اور استحکامِ پاکستان سیمینار، پاک فوج کے ساتھ یکجہتی کے نعرے، ملی نغموں کی گونج سے سیمینار اور ریلی میں جوش و خروش، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے اپیل کی کہ قومی مفادات کے سفیر بن کر پاکستان کی خدمت کریں، پاکستان کی سلامتی، خوشحالی اور افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑے رہیں گے، شرکاء نے اجتماعی عزم کا اظہار کیا ہے ۔برسلز میں پاکستان زندہ باد اور استحکامِ پاکستان کے عنوان سے پرجوش سیمینار اور ریلی کا انعقادکیا گیا ، پاک فوج کے ساتھ یکجہتی کے نعرے، ملی نغموں کی گونج سے سیمینار اور ریلی میں جوش و خروش دیدنی رہا ۔ شرکاء نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے اپیل کی کہ قومی مفادات کے سفیر بن کر پاکستان کی خدمت کریں، شرکاء نے اجتماعی عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی سلامتی، خوشحالی اور افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑے رہیں گے، اس دوران پاک فوج زندہ باد، ہم سب کا پاکستان کے فلک شگاف نعرے گونجتے رہے، قومی ترانے پر شرکاء نے سلامی پیش کی۔