پاک فوج سے اظہار یکجہتی کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

لاہور(خصوصی رپورٹ)پاکستان مسلم لیگ( ن) کے رکن اسمبلی امجد علی جاوید نے پاکستان پر رات کی تاریکی میں بھارتی حملے کی مذمت اور پاک فوج کیساتھ اظہار یکجہتی کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی۔قرار داد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان رات کی تاریکی میں پاکستان پر کئے گئے بھارتی حملے کی بھر پور مذمت کرتا ہے،یہ حملہ بین الاقوامی قوانین اور خطے کے امن کیخلاف ایک جارحانہ اقدام ہے۔ قرار داد میں بتایا گیا کہ دشمن کے ناپاک عزائم کو جرات مندی سے ناکام بنانے پرپاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، پوری قوم اپنے محافظوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ،حملے کے نتیجہ میں شہید ہونے والے بے گناہ شہریوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔