متحدہ عرب امارات میں ایرانی حملوں کے بعد اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھانے والے تاجروں کے خلاف سخت کارروائی

متحدہ عرب امارات میں ایرانی حملوں کے بعد اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھانے والے تاجروں کے خلاف سخت کارروائی

ابو ظبی: متحدہ عرب امارات کی حکومت نے ایرانی حملوں کے بعد بنیادی اشیاء کی قیمتوں میں ناجائز اضافہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت اقدامات کیے ہیں، جس کے تحت 2 لاکھ درہم سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔

حکام کے مطابق 7 ہزار سے زائد ریٹیلرز کا معائنہ کیا گیا، جس میں 567 خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔تاجروں، سپلائرز اور فروخت کنندگان کو 449 انتباہات جاری کیے گئے۔خوردنی تیل، انڈے، چاول، چینی، مرغی، دالیں، روٹی اور گندم کی قیمتیں حکومتی منظوری کے بغیر نہیں بڑھائی جا سکتیں۔وزارت نے عوام کو یقین دہانی کرائی کہ ملک میں اشیائے ضروریہ وافر مقدار میں موجود ہیں اور کسی قسم کی پریشانی کی ضرورت نہیں۔ایرانی حملوں کے بعد طلب میں اضافے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بعض تاجروں نے بلا جواز نرخ بڑھائے، تاہم حکومت کی سخت نگرانی جاری ہے۔