مہنگائی میں معمولی کمی کا دعویٰ، 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں پھر بڑھ گئیں

مہنگائی میں معمولی کمی کا دعویٰ، 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں پھر بڑھ گئیں

وفاقی ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق مہنگائی میں معمولی کمی دیکھی گئی، تاہم اسی عرصے میں 13 بنیادی اشیائے ضروریہ مہنگی ہو گئیں۔

مہنگائی کے اعداد و شمار:
ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.21 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔سالانہ بنیادوں پر مہنگائی میں 1.02 فیصد اضافہ ہوا۔

مہنگی ہونے والی اشیاء:
کیلے فی درجن 4.35 روپے مہنگے۔
ڈیزل فی لیٹر 6.99 روپے بڑھ گیا۔
چینی فی کلو 2.68 روپے مہنگی۔
لہسن کی قیمت میں 3 روپے فی کلو اضافہ۔

نمک، پیٹرول، سگریٹ، کپڑا، خشک دودھ، جلانے کی لکڑی بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل۔

سستی ہونے والی اشیاء:
ٹماٹر فی کلو 7.94 روپے سستے۔
آلو کی قیمت میں 4.39 روپے کمی۔
پیاز کی قیمت 5.19 روپے فی کلو کم۔
برائلر مرغی کا گوشت 17.57 روپے فی کلو سستا ہوا۔
دال چنا، دال ماش، چاول، سرسوں کا تیل اور آٹا بھی سستی اشیاء میں شامل۔

حکومت کا دعویٰ:
حکومت نے مہنگائی میں کمی کا دعویٰ کیا ہے، تاہم عملی طور پر کئی بنیادی اشیاء کی قیمتیں بڑھنے سے عوام کو ریلیف نہیں مل سکا۔