مہنگائی میں 0.25٪ اضافہ، 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھی

مہنگائی میں 0.25٪ اضافہ، 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھی

ملک میں مہنگائی میں مسلسل دوسرے ہفتے اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ہفتہ وار بنیاد پر مہنگائی میں 0.25 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد مجموعی ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 3.87 فیصد تک پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے 13 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں، 13 کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 24 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ مہنگائی میں سب سے زیادہ اضافہ ٹماٹر (27.64٪)، گندم آٹا (3.26٪) اور انڈوں (2.19٪) کی قیمتوں میں ہوا۔ سرخ مرچ، دال مونگ، خشک دودھ اور لکڑی بھی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔تاہم، گزشتہ ہفتے ٹماٹر 6.72٪، پیاز 3.82٪ اور چکن 1.66٪ سستے ہوئے، جبکہ نمک، دال چنا، چاول، گھی اور دال مسور کی قیمتوں میں بھی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔سالانہ بنیادوں پر گندم آٹے کی قیمت میں 35٪، انڈوں میں 21٪ اور ایل پی جی سلنڈر میں ایک ہفتے کے دوران 7٪ اضافہ ہو چکا ہے۔ چینی کی قیمتیں پچھلے سال کے مقابلے میں 10.43٪ بڑھ چکی ہیں۔ اس کے علاوہ بیف، مرچ، گڑ، لکڑی، کپڑے اور گیس کے چارجز بھی سالانہ بنیاد پر مہنگے ہو چکے ہیں۔