لاہور(کرائم رپورٹر)اے این ایف نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 2 کارروائیوں کے دوران2 ملزمان کو گرفتار کرکے32لاکھ روپے سے زائد مالیت کی27.91 کلوگرام منشیات برآمد کرلیں ترجمان اے این ایف کے مطابق باچا خان ایئرپورٹ پر قطر جانیوالے مسافر کے پیٹ سے 310گرام وزنی 63 چرس بھرے کیپسولز برآمد کئے گئے خانوزئی پشین کے قریب گاڑی سے 21.6 کلوگرام چرس اور 6کلوگرام آئس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیاکارروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔