باغبانپورہ پولیس نے 4 رکنی متحرک موٹرسائیکل چور گینگ گرفتار کر لیا

لاہور(کرائم رپورٹر) باغبانپورہ پولیس نے 04 رکنی متحرک موٹرسائیکل چور گینگ گرفتار کر لیا ترجمان کے مطابق باغبانپورہ پولیس نے کاروائی کے دوران موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان علی حیدر، عبدالرحمن، تعظیم اور راشد کو گرفتار کر کے ملزمان سے 13 چوری شدہ موٹرسائیکلیں، کھلے سپئر پارٹس ٹنکی ٹاپے، سلنسر، بیٹریاں اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان مارکیٹوں، ہوٹلوں کے باہر بغیر لاک کے کھڑی موٹر سائیکلیں چوری کرتے اور پارٹس کھول کر فروخت کرتے تھے،