منیر، صغیر اور اندر مسیح کے قبضہ سے 3 چنگ چی رکشے اور غیر قانونی اسلحہ برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)راوی روڈ پولیس نے تین رکنی متحرک رکشہ چور گینگ گرفتار کر لیا ترجمان کے مطابق راوی روڈ پولیس نے کاروائی کے دوران رکشے چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان منیر، صغیر اور اندر مسیح کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 3 چنگ چی رکشے اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا پولیس کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش ملزمان نے لاہور کے مختلف علاقوں میں وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے