مصروف تجارتی مرکز پر واقع بوتیک میں آگ بھڑک اٹھی ریسکیو نے قابوپالیا

اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ)اوکاڑہ شہر کے مصروف تجارتی مرکز ایم اے جناح روڈ پر واقع بوتیک میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے قریبی پیٹرول پمپ کی موجودگی کے باعث سنگین صورتحال پیدا ہو گئی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی فائر فائٹر ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور جدید آلات کی مدد سے فوری کارروائی کرتے ہوئے چند منٹوں میں آگ پر قابو پا کر اسے پھیلنے سے روک دیا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال بھی موقع پر پہنچ گئے اور ریسکیو آپریشن کی نگرانی کرتے رہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے آگ پر قابو پانے کے بعد کولنگ کا عمل بھی مکمل کیا جس سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔