حویلی لکھا (نامہ نگار)حویلی لکھا چوک شہیداں کے قریب واقع ایک دکان میں آگ بھڑک اٹھی، جو حویلی لکھا میں حالیہ دنوں کے دوران آگ لگنے کا تیسرا واقعہ ہے۔ واقعے کے بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کی کارروائی میں مصروف رہیں، تاہم آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کی عدم دستیابی کے باعث ہر واقعے میں قریبی شہروں سے گاڑیاں منگوانا پڑتی ہیں، جس سے قیمتی وقت ضائع ہو جاتا ہے۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ حویلی لکھا میں فوری طور پر فائر بریگیڈ کی گاڑی اور تربیت یافتہ عملہ تعینات کیا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے مئوثر انداز میں نمٹا جا سکے۔