کراچی سمیت ملک بھر میں بوہرا برادری نے عید الفطر بڑے جوش و جذبے کے ساتھ منائی۔
کراچی میں سب سے بڑا اجتماع صدر طاہری مسجد میں ہوا، جہاں عید کی نماز باجماعت ادا کی گئی۔ نماز کے بعد شرکاء نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی اور ملک کی سلامتی، خوشحالی اور فلاح کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔اس موقع پر طاہری مسجد کے اطراف سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تاکہ اجتماعات امن و امان کے ساتھ جاری رہیں۔نماز عید کے بعد شرکاء نے معاشرتی یکجہتی کے جذبات کا اظہار کیا اور برادری میں خوشیوں کا سلسلہ جاری رہا، جبکہ ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے دعائیں کی گئیں۔