ڈھاکہ (آئی این پی )بنگلہ دیش کے باریسال میڈیکل کالج ہسپتال کی میڈیسن بلڈنگ میں آگ لگنے سے دو مریض ہلاک ہو گئے۔ غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کے شہر باریسال میں شیر بنگلہ میڈیکل کالج ہسپتال کی میڈیسن بلڈنگ میں آگ بھڑک اٹھی ہے، آگ بدھ کی صبح ہسپتال کی میڈیسن بلڈنگ کی چوتھی منزل پر پرانے طبی سامان کے گودام میں لگی، بنگلہ دیش فائر سروس کا ابتدائی طور پر خیال ہے کہ یہ واقعہ جلتے ہوئے سگریٹ سے شروع ہوا ہو گا۔واقعے کے عینی شاہدین نے بتایا کہ انہوں نے صبح سویرے میڈیسن بلڈنگ کی چوتھی منزل پر اچانک دھواں اور آگ دیکھی، تیز ہوائوں میں آگ تیزی سے پھیلنے والی تھی تو مریضوں کے لواحقین نے اسپتال سے باہر نکلنے کی کوشش کی۔اسپتال میں آگ لگنے کے دوران دو مریض باہر نکالتے ہوئے دم توڑ گئے، فالج کے مریض ابوالحسن ہولدر 60 سالہ اور آرتھوپیڈک ڈیپارٹمنٹ کے مریض80سالہ قاضی عطا الرحمان انتقال کر گئے۔ لواحقین نے دعوی کیا کہ مریضوں کی منتقلی کے دوران آکسیجن کی کمی کے باعث دو افراد کی موت ہوئی۔اسپتال کے حکام نے بتایا کہ تقریبا 100 مریضوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے اور واقعے کی وجوہات کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔