بھارت: ہسپتال میں خوفناک آتشزدگی ، 7 مریض ہلاک،5جھلس گئے

نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جے پور کے سوائی مان سنگھ نامی سرکاری اسپتال کے ٹراما سینٹر میں  آئی سی یو میں آگ لگنے سے 7 مریض ہلاک ہوگئے جبکہ 5 کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔  بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق اتوار  و پیر کی  درمیانی راتآگ لگنے کا سبب شارٹ سرکٹ بتایا جا رہا ہے، جبکہ متاثرہ مریضوں کے اہل خانہ نے الزام لگایا ہے کہ عملہ آگ لگنے کے فورا بعد اسپتال سے فرار ہو گیا تھا۔ رپورٹس کے مطابق آگ اسپتال کی عمارت کی دوسری منزل پر لگی تھی، جس کے بعد فلور پر ہر طرف دھواں چھا گیا جس سے مریضوں اور ان کے تیمارداروں کو شدید گھبراہٹ کا سامنا کرنا پڑا۔ واقعے میں آئی سی یو کا سامان، خون کے نمونے رکھنے والی ٹیوبیں، کاغذات اور دیگر اشیا جل کر خاکستر ہو گئیں۔رپورٹ کے مطابق آگ اتنی شدید تھی کہ آئی سی یو میں داخل 7 مریض دم توڑ گئے۔ حادثہ صبح دو سے تین بجے کے درمیان پیش آیا تھا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی راجستھان کے وزیر اعلی بھجن لال شرما فوری طور پر اسپتال پہنچے،جس کے بعد  انہوں نے واقعے کی اعلی سطحی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔