بنگلہ دیش 2026 کیلئے اقوام متحدہ کے پیس بلڈنگ کمیشن کا نائب صدر منتخب

ڈھاکہ (آئی ا ین پی ))بنگلہ دیش کو2026 کیلئے   اقوام متحدہ کے پیس بلڈنگ کمیشن (پی بی سی) کا نائب صدر منتخب کر لیا گیا۔ بنگلہ دیشی میڈیا رپورٹ کے مطابق پی بی سی کے 5رکنی بیورو کا انتخاب نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر زمیں ہوا۔کمیشن کے ارکان نے اپنے 20ویں اجلاس کے پہلے روز مراکش کو چیئرمین جبکہ جرمنی، برازیل، کروشیا اور بنگلہ دیش کو نائب صدر منتخب کیا ۔ پیس بلڈنگ کمیشن ایک بین الحکومتی مشاورتی ادارہ ہے جو تنازعات سے متاثرہ ممالک میں امن کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔یہ کمیشن 31 رکن ممالک پر مشتمل ہے جن کا انتخاب جنرل اسمبلی، سلامتی کونسل، اقتصادی اور سماجی کونسل اور اقوام متحدہ کے نظام میں سرکردہ فوجیوں اور مالی تعاون کرنے والے ممالک سے کیا جاتا ہے۔بنگلہ دیش 2005 میں اپنے قیام کے بعد سے کمیشن کا رکن رہا  ہے اور اس سے قبل 2012 اور 2022 میں 2013 اور 2023 میں بطور نائب چیئرمین کمیشن کی خدمات انجام دے چکا ہے۔بنگلہ دیش نے  20 ویں سیشن کے پہلے پی بی سی اجلاس کے دوران نائب صدر کی حیثیت سے چارج سنبھال لیا۔