نارووال، چک امرو (خصوصی رپورٹ)نارووال میں نجی کالج کی طالبہ کی دوسری منزل سے کود کر مبینہ خود کشی کی کوشش،سر پر شدید چوٹیں آئیں، ایک ٹانگ ٹوٹ گئی۔ یونیورسٹی آف نارووال کے سامنے واقع نجی کالج کی طالبہ مہوش نے انتہائی اقدام اٹھایا۔ ڈی پی او نوید ملک نے بتایا ابتدائی تفتیش کے مطابق مہوش دوسرے کیمپس میں زیر تعلیم تھی جو کالج کی دوسری منزل پر گئی اور وہاں سے کود گئی، شدید زخمی طالبہ کو 1122 ٹیم نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ٹیچنگ ہسپتال نارووال منتقل کیا جہاں سر کی چوٹ گہری ہونے کی وجہ سیحالت نازک ہونے پر جنرل ہسپتال لاہور ریفر کر دیا گیا۔ڈی پی او کے مطابق ابتدائی تفتیش کے مطابق طالبہ مہوش نے گھریلو مسائل کی وجہ سے دلبرداشتہ ہو کر خود کشی کی کوشش کی۔کالج انتظامیہ کے مطابق20 سالہ مہوش کمپیوٹر سائنس کے پانچویں سمسٹر کی طالبہ ہے۔کالج ڈائریکٹرکاکہنا ہے طالبہ کی خودکشی کی کوشش کاادارے یا تعلیمی معاملات سے کوئی تعلق نہیں۔