حزب اللہ کا پہلی بار کسی اسرائیلی فوجی اڈے کو ڈرون سے نشانہ بنانے کا دعوی

بیروت (آئی این پی )حزب اللہ نے پہلی بار کسی اسرائیلی فوجی اڈے کو ڈرون سے نشانہ بنانے کا دعوی کیا ہے جبکہ حز ب اللہ کے سیکرٹری جنرل نعیم قاسم نے کہا ہے کہ لبنانی ریاست کے ذریعے اس وقت تک بالواسطہ مذاکرات کا کوئی راستہ نہیں ہو گا جب تک اسرائیل لبنان پر اپنے حملے بند نہیں کرتا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حزب اللہ نے دعوی کیا ہے کہ حیفہ کے قریب بحری اڈے کو بھی ڈرون اور میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا