د ھماکے کی ابتدائی رپورٹ پیش شہداء کے خون کے مقروض ہیں:محسن نقوی

 وفاقی حکومت دکھ کی گھڑی میں بلوچستان حکومت کے ساتھ کھڑی ہے، درندوں نے معصوم لوگوں کو نشانہ بنا کر بدترین سفاکیت کا مظاہرہ کیا، شہداء کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا:وفاقی وزیرداخلہ
کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں آئی جی بلوچستان پولیس نے کوئٹہ چمن پھاٹک کے قریب دھماکے کی ابتدائی رپورٹ پیش کی۔اجلاس میں معصوم لوگوں پر بزدلانہ حملے کی پرزور مذمت کی گئی اور شہداء کے خاندانوں سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا گیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ شہداء کے خون کے مقروض ہیں، وفاقی حکومت دکھ کی گھڑی میں بلوچستان حکومت کے ساتھ کھڑی ہے، درندوں نے معصوم لوگوں کو نشانہ بنا کر بدترین سفاکیت کا مظاہرہ کیا۔ شہداء کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔