عراق کی سر زمین سے ڈرون حملے، سعودی عرب میں عراقی سفیرکی طلبی ،احتجاج ریکارڈ کرایا گیا

ریاض (آئی این پی )سعودی وزارت خارجہ نے  کو مملکت میں عراق کی سفیر صفیہ طالب السھیل کو عراقی سرزمین سے ڈرونز کے ذریعے مملکت اور خلیجی ملکوں کو نشانہ بنانے کیلئے  مسلسل حملوں اور دھمکیوں پر طلب کیا۔سعودی وزارت خارجہ نے عراق کی سفیر کو احتجاجی یادداشت حوالے کی۔ غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق  مملکت اور خلیجی ملکوں کے خلاف حملوں میں عراقی سرزمین استعمال کیے جانے کی مذمت کا اعادہ کیا۔