برسلز (آن لائن)یورپین پارلیمنٹ نے اسکروٹنی کا عمل مکمل کرنے کے بعد آئندہ 5 سال کے لیے نئے یورپین کمشنرز کی توثیق کر دی۔اس حوالے سے یورپین پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران گزشتہ روز ووٹنگ ہوئی جس میں 720 ارکان میں سے 370 نے یورپین کمیشن کی دوسری مرتبہ منتخب ہونے والی صدر ارسلا واندرلین کی جانب سے پیش کردہ کمشنرز کے حق میں ووٹ دیے۔ 282 ارکان نے مخالفت کی جبکہ 36 ارکان نے غیر حاضری دکھائی۔