یورپین پارلیمنٹ نے آئندہ 5سال کیلئے نئے یورپین کمشنرز کی توثیق کردی

  برسلز(آئی این پی ) یورپین پارلیمنٹ نے سکروٹنی کا عمل مکمل کرنے کے بعد آئندہ 5 سال کے لیے نئے یورپین کمشنرز کی توثیق کردی۔اس حوالے سے یورپین پارلیمنٹ کے اسٹراسبرگ میں جاری اجلاس کے دوران رائے شماری ہوئی۔ جس میں 720ارکان میں سے 370ارکان نے یورپین کمیشن کی دوسری مرتبہ منتخب ہونے والی صدر ارسلا واندرلین کی جانب سے پیش کردہ کمشنرز کے حق میں ووٹ دے دیا۔ 282ارکان نے مخالفت کی جب کہ 36 ارکان نے غیر حاضری دکھائی۔پارلیمنٹ کی جانب سے اس توثیق کے بعد نیا کمیشن یکم دسمبر سے آئندہ 5 سال کے لیے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لے گا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے یورپین کمیشن کی صدر ارسلا واندرلین نے یوکرین کے تناظرمیں آزادی کو یورپین یونین کی کلیدی قوت قرار دیا۔