یورپین پارلیمنٹ کا 2025 کا سخاروف پرائز اندرزیج پوکزوبٹ اور مزیا اماگلوبیلی کو مل گیا

روس(نیٹ نیوز)آزادیِ فکر کیلئے معروف یورپین پارلیمنٹ کا 2025 کا سخاروف پرائز اندرزیج پوکزوبٹ اور مزیا اماگلوبیلی کو مل گیا۔ یہ اعزاز یورپین پارلیمنٹ کی صدر رابرٹا میٹسولا نے بیلاروس اور جارجیا میں قید دونوں صحافیوں کے نمائندوں کو منگل کے روز اسٹراسبرگ میں جاری پارلیمنٹ کی ایک تقریب میں دیا۔ اسٹراسبرگ میں 2025 کے سخاروف انعام برائے آزادیِ فکر کے لیے ایوارڈ کی اس تقریب سے خطاب میں یورپین پارلیمنٹ کی صدر روبرٹا میٹسولا نے کہا کہ مجھے اس سال کا سخاروف انعام صحافیوں آندریج پوکزوبوٹ اور مزیا اماگلوبیلی کو ان کی بہادری کے اعتراف میں دینے پر فخر ہے۔  انہوں نے کہا کہ یورپین پارلیمنٹ مزیا اور اندرزیج کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی جیل سے فوری رہائی کا مطالبہ کرتی ہے  کیونکہ اقتدار کے سامنے سچ بولنا کبھی بھی جرم نہیں ہونا چاہیے۔ اس موقع پر دونوں انعام یافتگان کا علیحدہ علیحدہ تعارف کراتے ہوئے بتایا گیا کہ بیلاروس میں قید صحافی آندریج پوکزوبٹ، صحافی، مضمون نگار، بلاگر اور بیلاروس میں پولش اقلیت کے رکن ہیں، ان کی نمائندگی ان کی بیٹی جانا پوکزوبٹ نے کی