اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جیل ملاقاتوں سے متعلق تمام مقدمات کل (آج) سماعت کے لیے مقرر کر دیے گئے ہیں۔
یہ مقدمات قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کے سامنے سماعت کے لیے آئیں گے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے دیگر ججز جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس اعظم خان بھی اس لارجر بینچ کا حصہ ہوں گے۔مقدمات میں مشال یوسفزئی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر توہینِ عدالت کا کیس بھی شامل ہے۔ اس کیس میں مشال یوسفزئی نے عمران خان سے ملاقات نہ کرائے جانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔اس کے علاوہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں بھی دائر کی گئی ہیں۔ یہ درخواستیں بیرسٹر سلمان صفدر نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جانب سے دائر کی ہیں۔یہ تمام مقدمات اب عدالت میں زیر سماعت ہوں گے اور عدالت میں ان کے فیصلے کی توقع کی جا رہی ہے۔