عمران خان کی 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں لاہور ہائی کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر

عمران خان کی 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں لاہور ہائی کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر

لاہور:عمران خان کی 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں لاہور ہائی کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے وکیل سلمان صفدر کے ذریعے یہ درخواستیں دائر کیں، جن میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہیں سیاسی انتقام کے تحت جھوٹے مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ان کے خلاف مقدمات حقائق کے برعکس درج کیے گئے ہیں۔یہ مقدمات 9 مئی کے واقعات سے متعلق ہیں، جن میں جناح ہاؤس، عسکری ٹاور اور تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ سمیت دیگر الزامات شامل ہیں۔ جسٹس سید شہباز رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ ان درخواستوں پر سماعت کریں گے۔