سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا کیس 20 جولائی کو سماعت کے لیے مقرر

سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا کیس 20 جولائی کو سماعت کے لیے مقرر

سپریم کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ملاقاتوں سے متعلق کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 20 جولائی کو درخواستوں پر سماعت کرے گا۔مشال یوسفزئی اور عظمیٰ خان کی جانب سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت کے لیے درخواستیں دائر کی گئی ہیں، جن پر عدالت غور کرے گی۔یاد رہے کہ گزشتہ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا تھا۔ آئندہ سماعت میں فریقین کے جوابات اور مؤقف کی روشنی میں مزید کارروائی کیے جانے کا امکان ہے۔