لیڈی گاگا اور مائیکل پولانسکی کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش

لیڈی گاگا اور مائیکل پولانسکی کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش

ہالی ووڈ کی معروف گلوکارہ اور آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ لیڈی گاگا اور ان کے منگیتر مائیکل پولانسکی کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

لیڈی گاگا نے اپریل 2024 میں مائیکل پولانسکی سے منگنی کی تھی۔ گلوکارہ اس سے قبل بھی کئی مواقع پر ماں بننے کی خواہش کا اظہار کر چکی ہیں۔2025 میں ایک ٹی وی پروگرام کے دوران لیڈی گاگا نے کہا تھا کہ وہ مستقبل میں ماں بننے کو اپنی زندگی کا اگلا بڑا کردار سمجھتی ہیں، جس کے بعد ان کے مداح بھی ان کی ذاتی زندگی کے اس اہم مرحلے کے منتظر تھے۔لیڈی گاگا اور مائیکل پولانسکی کی جوڑی ذاتی زندگی کے ساتھ ساتھ پیشہ ورانہ طور پر بھی ایک دوسرے کے قریب رہی ہے۔ پولانسکی نے لیڈی گاگا کے 2025 میں گریمی ایوارڈ جیتنے والے البم ’میہم‘ (Mayhem) پر بطور رائٹر بھی کام کیا تھا۔پہلے بچے کی پیدائش کی خبر کے بعد مداحوں اور شوبز حلقوں کی جانب سے جوڑے کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔