معروف بالی ووڈ اداکار رندیپ ہودا اور ان کی اہلیہ لین لائش رام پہلے بچے کے والدین بن گئے ہیں۔
اداکار اور ان کی اہلیہ نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اعلان کیا کہ ان کی بیٹی کی پیدائش ایک خاص دن پر ہوئی، جو رندیپ کے والد رندیپ ہودا کی سالگرہ کے ساتھ بھی منسلک ہے۔رندیپ ہودا نے اپنی پوسٹ میں جذباتی الفاظ میں لکھا:"دادا اور پوتی کا جنم دن ساتھ ہوگیا، آج جب میں خود باپ بنا ہوں تو آپ کے لیے میری قدر اور بھی بڑھ گئی ہے، پاپا۔"
انہوں نے اپنی اہلیہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا:"لن لائش، مجھے باپ بنانے اور ہماری ننھی بیٹی کو اس دنیا میں لانے کے لیے شکریہ۔"
اداکار کی اہلیہ اور وہ اپنی بیٹی کی تصویر بھی شیئر کر چکے ہیں، جس میں ننھے ہاتھ نظر آ رہے ہیں۔واضح رہے کہ رندیپ ہودا اور لن لایش رام کی ملاقات معروف اداکار نصیر الدین شاہ
کے تھیٹر گروپ میں ہوئی تھی۔ دونوں نے 2022 میں سوشل میڈیا پر اپنے تعلق کا باضابطہ اعلان کیا اور 29 نومبر 2023 کو بھارتی ریاست منی پور میں روایتی رسومات کے تحت شادی کی تھی۔